ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : کامرڈ سبھاش کوپی کر کے خاندان کو عطیہ رقم کی ادائیگی پروگرام کا انعقاد

بھٹکل : کامرڈ سبھاش کوپی کر کے خاندان کو عطیہ رقم کی ادائیگی پروگرام کا انعقاد

Sun, 12 Aug 2018 20:09:06    S.O. News Service

بھٹکل  :12/ اگست (ایس اؤ نیوز) گذشتہ 5 مئی کو فوت ہوئے مزدور لیڈر ، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے ضلع سکریٹری کمیٹی کے ممبر سبھاش کوپی کر کے اہل خانہ کو مختلف تنظیموں کی طرف سے جمع کردہ عطیہ کی شرالی کے ماروتی ہال میں عطیہ ادائیگی پروگرام کاا نعقاد ہوا۔

اس موقع پر سی آئی ٹی یو کی ریاستی صدر ورمہالکشمی نے ملک میں انسانی حقوق کے لئے جاری جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے انسانی حقوق کی لڑائی  میں اپنی جانیں کھپائی ہیں انہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ سبھاش کوپی کر بھی ان میں سے ایک تھے۔ ان کاخاندان ہماری جدوجہد کا حصہ ہونے کی بات کہی۔ سی پی آئی (ایم ) کے لیڈر کے شنکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسی کے خلاف عوام کی طرف سے مزید احتجاج کرنے کی اپیل کی۔ ریاستی سکریٹری یمونا گاؤنکر نے عطیہ ادائیگی کی اہمیت اور سبھاش کوپی کر کی جدوجہد پر افتتاحیہ پیش کیا۔ سی آئی ٹی یو کی تعلقہ سکریٹری گیتا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ کرناٹکا پرانت رعیت سنگھ کے ضلعی صدر شانتا رام نایک، وامن پاؤسکر، سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر تلک گوڈا، تعلقہ عہدیداران پشپاوتی  نائک، سدھا بھٹ، پنڈلک نائک، گجیندر شرالی وغیر ہ موجود تھے۔ سوشیلا نے انقلابی گیت پیش کیا۔ انقلابی نعروں کی گونج میں سبھا ش کوپی کر کی زوجہ کویتا، بیٹی سنیہا اور دیگر ذمہ داران نے سبھاش کوپی کر کی تصویر کو پھول مالا پہنائی۔ عطیے کے طورپر موصول 2لاکھ 20ہزار روپئے پہلی قسط کے طورپر انہیں ادا کی گئی ۔


Share: